May 2, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/battlecreekrugby.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
Cars stuck in heavy traffic are seen in central Riyadh March 31, 2012. (Reuters)

سعودی وزارت داخلہ نے 18 اپریل سے قبل ہونے والے ٹریفک جرمانوں کی ادائی پر 50 فی صد رعایت کا آج بروز جمعرات سے آغاز کر دیا ہے۔

اس مہم کے تحت سعودی شہری، تارکین وطن، گلف ممالک کے شہری اور سیاح اپنے جرمانے آدھی قیمت پر ختم کروا سکیں گے۔

وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹریفک خلاف ورزیوں کے مرتکب افراد اگلے چھ ماہ تک جاری رہنے والی اس مہم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے یک مشت یا ہر جرمانے کی علاحدہ ادائی کر سکتے ہیں۔

رعایتی مہم سے وہ افراد مستفیض نہیں ہوں گے جن پر ایسے راستوں پر جہاں رفتار کی حد پر سختی سے عمل کرنا ضروری ہوتا ہے وہاں مقررہ حد رفتار سے 30 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے زیادہ گاڑی چلانے یا تیز رفتاری کے باعث سنگین حادثات کے مرتکب ہونے یا ایسے حادثے جس میں شدید زخمی یا ہلاکت ہوئی ہو رعایتی زمرے میں شامل نہیں ہوگا۔

نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر ہونے والے چالان بھی رعایت حاصل نہیں کر سکیں گے۔

رعایتی چالان مہم کے حوالے سے ایک شہری کا کہنا تھا اس کے ذمہ 11 ہزار ریال کے چالان ہیں۔ رعایتی مہم سے وہ آدھے ہو جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *