April 15, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/battlecreekrugby.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
کویت کی اعلی عدلیہ کی عمارت

کویت نے ’’ حزب اللہ‘‘ کو مجرم تنظیم قرار دیکر اس کی مالی امداد روک لی۔ کویتی عدالت نے لبنانی “حزب اللہ” کو “مجرمانہ” تنظیموں کی فہرست میں رینک کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ گروہ “قانون کے مطابق ممنوع اور مجرمانہ تنظیم ہے۔ یہ ایک مسلح تنظیم ہے جو کویت میں بنیادی نظام کو تباہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ مجرم قرار دینے کے فیصلے کے بعد حکومت نے اس کے ساتھ تعاون کو قابل سزا جرم قرار دے دیا ہے۔

ملک کی اعلیٰ ترین عدالتی اتھارٹی کورٹ آف کیسیشن نے بھی اس بات پر غور کیا کہ حزب اللہ ایک ایسی تنظیم ہے جو “ایرانی انقلاب” سے متعلق اصولوں کو تشدد کے ذریعہ اسلامی اور عرب ممالک میں پھیلانے کی کوشش کرتی ہے۔ یہ ایک مسلح تنظیم ہے جو اسلامی اور عرب ممالک میں ایران کا ایک بازو ہے۔

عدالت نے ہر اس شخص کو مجرم قرار دیا جو اس گروپ کی حمایت کرتا ہے۔ اس کی پوزیشن اس فیصلے کے بعد سامنے آئی ہے جب 3 کویتی شہریوں کو لبنانی حزب اللہ کے ساتھ جاسوسی کے الزام میں سزا سنائی گئی تھی۔

جس کیس میں تین کویتیوں اور ایک لبنانی خاتون پر مقدمہ چلایا جا رہا ہے وہ سٹیٹ سکیورٹی سروس کی طرف سے حزب اللہ تنظیم سے وابستہ اداروں کی مالی معاونت اور انہیں رقوم اور عطیات بھیجنے میں ملوث پائے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *