April 15, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/battlecreekrugby.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253

اسرئیلی جنگی کابینہ کے رکن بینی گانٹز نے امریکی نائب صدر کمالا ہیرس، قومی سلامتی کے امریکی مشیر جیک سلیوان اور دیگر سینیئر حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے خلاف اسرائیلی عزم اور اہداف کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا صفایا ضروری ہے۔ تاکہ اسرائیل کے خلاف خطرات ختم ہو سکیں۔

بینی گینٹز نے امریکی حکام سے ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر کہا ہے ‘اسرائیل کو حماس سے لاحق خطرات کا خاتمہ کرنا انتہائی ضروری ہے۔ جہاں تک انسانی بنیادوں پر غزہ میں امداد کی ترسیل کا تعلق ہے، اس کے لیے بھی ضروری ہے کہ عام لوگوں تک امدادد پہنچانے کے لیے حماس کا خاتمہ ہو نہ کہ یہ امداد حماس تک پہنچتی رہی۔’

انہوں نے اب تک حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالیوں کے معاملے پر ببہت دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ‘ہم اپنے لوگوں کو یرغمال بنانے والے حماس تک امداد نہیں پہنچنے دیں گے۔’ اسرائیلی وزیر کے مطابق انہوں نے کملا ہیرس کے سامنے اسرائیل کی اس غیرمعمولی کمٹمنٹ کا اظہار کیا کہ بالآخر یرغمالیوں کو ہم محفوظ واپس لا کر رہیں گے۔’ بینی گینٹز نے امریکہ کی جانب سے اس معاملہ پر دباؤ ڈالے جانے پر شکریہ ادا کیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر بینی گینٹز نے مزید لکھا ‘میں نے امریکی نائب صدر، قومی سلامتی کے مشیر اور امریکی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی ہیں اور اسرائیل کے لیے ان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا ہے۔’

خیال رہے اسرائیلی جنگی کابینہ کے رکن گینی بینٹز اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے اختلافات کے باعث امریکہ گئے ہیں۔ نیتن یاہو کو امریکہ روانگی سے قبل بینی گینٹز نے مطلع کیا تھا لیکن نیتن یاہو نے گینٹز کو اجازت نہیں دی تھی۔ بینی گینٹز نے جنگی کابینہ جنگ شروع ہونے کے بعد جوائن کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *