April 15, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/battlecreekrugby.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
Screenshot 2024-03-09 091118

مریکا میں ایک شخص کی جانب سے بیوی کو قتل کرنے کے واقعے پر عدالت نے ملزم کو صرف دس سال قید کی سزا سنائی ہے۔

امریکی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے شخص نے کیمرے کے سامنے اپنی بیوی کو تین گولیاں ماریں اور اسے ہلاک کر دیا۔

ساٹھ سالہ 60 سالہ کیری برمنگھم کودسمبر2021ء میں اپنی 48 سالہ بیوی پیٹریشیا کو قتل کرنے کے بعد اس ہفتے کے شروع میں سزا سنائی گئی تھی۔ خاتون کے بارے میں شوہر کا کہنا تھا کہ اسے پتہ چلا تھا کہ اس کا کسی کے ساتھ معاشقہ تھا۔

قتل کی واردات کیمرے کے سامنے کی گئی تھی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برمنگھم کو اسپرنگ ٹیکساس میں اپنے گھر کے ڈرائیو وے پر، باتھ روب اوڑھے اور بندوق تھامے دیکھا جا سکتا ہے۔ برمنگھم کو اپنی بیوی کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے: “ٹھیک ہے۔ الوداع۔ آپ جس سے ملنے جا رہی ہیں، مجھے امید ہے کہ یہ اس کے قابل ہے۔ تمہارا کام ہوگیا”۔ اس کے بعد اس نے اسے تین گولیاں ماریں۔

فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب ان کی بیٹی اولیویا اسکول میں تھی اور شوٹنگ سے 30 منٹ قبل ان کے درمیان جھگڑا ہوا۔ اے بی سی 13 کی جانب سے حاصل کردہ آڈیو میں دونوں کے درمیان کئی منٹ کی گفتگو شامل ہے جو مقدمے کا اہم حصہ بنی۔

اسے یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہےکہ “آپ کا کام ہو گیا، جبکہ پیٹریسیا جواب دیتی ہے ’تیرا کام بھی ہوگیا‘۔ اس کے بعد ان کی گفتگو مزید گرم ہو جاتی ہے۔

برمنگھم دس سال قید کی سزا بھگتیں گے اور پانچ سال کے بعد پیرول رہا ہوئیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *